سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت نے ہمیشہ آپ کے ساتھ ’وِد یُو آل ویز‘ مہم کے تحت ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جو ملکت بھر میں کاشتکاروں کو مدد فراہم کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سمارٹ زرعی گائیڈ جس کا نام ’مرشدک الزراعی‘ ہے، زرعی شعبے میں کام کرنے والوں کو فوری طور پر تکنیکی معاونت دے گی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب اور نیدرلینڈ کے درمیان زرعی خدمات کے فروغ کا معاہدہNode ID: 890868
وزارت کا کہنا ہے’ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم فوری مشاروتی خدمات فراہم کرے گا۔ کسانوں، زمینداروں اور عوام کو براہِ راست 441 ایسے ماہرین کے ساتھ جوڑ دے گا جن کا زراعت سے متعلق مختلف النوع شعبوں میں پہلے سے اندراج موجود ہو گا۔‘
ایپ کے ذریعے صارفین کئی موضوعات پر ماہرانہ رائے حاصل کر سکتے ہیں جن میں زمین کی ابتدائی تیاری سے لے کر کاشتکاری کے عمل تک کے مختلف مراحل شامل ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے’ یہ انیشیٹیو وژن 2030 کے مقاصد کو براہِ راست تعاون دینے کے لیے ہے تاکہ زراعت میں جدت، معیشت میں تنوع اور اس شعبے میں پائیدار ترقی ہو۔‘
سائنسی طور پر مصدقہ ماہرانہ رائے سے لیس نئی ایپ، کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے ان امور کو کم کر دے گی جن کے صحیح ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اس کے برعکس یہ ایپ ڈیٹا استعمال کر کے فیصلے کرے گی جس سے پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور کاشت کے لیے زمین کی تیاری میں ہونے والی غلطیاں دُور ہوں گی۔
اس ایپ کو پہلے ہی کئی ایوراڈ مل چکے ہیں جن میں ’ڈیجیٹل گورنمنٹ ایوارڈ‘ اور ’یو این ایوارڈ فار سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ‘ شامل ہیں۔ اس ایپ کو عالمی طور پر تسلیم شدہ ’آئی ایس او‘ کوالٹی کی تصدیق بھی حاصل ہو چکی ہے۔
یہ ایپ موسمی حالات پر، محکمۂ موسمیات کے مرکز سے فراہم کیے جانے والے الرٹ براہِ راست جاری کرے گی، لائیو سٹریم سیشن دکھائے گی اور تعلیمی آرٹیکلز لوگوں تک پہنچائے گی۔
