Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اربوں ریال مالیت کے ماحولیاتی، آبی اور زرعی منصوبے، گورنر تبوک نے افتتاح کیا

گورنر تبوک نے 25 مزید منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے 3.8 بلین سعودی ریال کی مالیت کے 23 منصوبوں کا افتتاح کیا ہے جن کا تعلق ماحولیات، آب اور زراعت سے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر تبوک نے 25 مزید منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی ہے جن کی مالیت 580 ملین سعودی ریال کے برابر ہے۔
یہ انیشیٹیوز جن کا افتتاح وزارتِ ماحولیات، آب اور زراعت عبدالرحمن الفضلی کی موجودگی میں ہوا، تبوک کے رہائشیوں کے لیے خدمات کی فراہمی بہتر بنائیں گے، ماحولیات اور آبی پائیداری کو مضبوط کریں گے اور سعودی وژن 2030 میں تعاون فراہم کریں گے۔
شہزادہ فہد بن سلطان نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان منصوبوں کے انفراسٹرکچر کی  سپورٹ کی۔
انہوں نے خدماتِ عامہ میں اضافے اور مملکت میں غذائی تحفظ کو تقویت دینے پر وزارت کے سٹاف کی کوششوں کو بھی سراہا۔
 سعودی وزیرعبدالرحمن الفضلی کے مطابق جن منصبوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان میں مغربی ساحلی علاقے میں سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کے چھوٹے پلانٹس لگانا شامل ہے۔
ان پلانٹس کی، نمک کے بغیر پانی تیار کرنے کی صلاحیت 93 ہزار کیوبک میٹر روزانہ ہوگی۔ نئے نظام کے تحت پانی کی تقسیم روزانہ 72 ہزار کیوبک میٹر ہو جائےگی جن سے دوبا، الوجہ اور املج کے گورنریٹس میں سپلائی میں اضافہ گا۔
دا نیشنل واٹر کمپنی‘ نے بھی 16 انیشیٹیوز کا آغاز کیا ہے جن کی مالیت 860 ملین سعودی ریال ہے جن سے تبوک میں پینے کے پانی کی تقسیم اور پانی کے ضیاع کو بچانے کی سروسز میں توسیع ہوگی۔
سعودی واٹر پارٹنرشپ کمپنی‘ نے 550 ملین سعودی ریال کی لاگت سے ’تبوک – 2 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ‘ مکمل کر لیا ہے جس کی روزانہ کی انتہائی صلاحیت ایک لاکھ 35 ہزار کیوبک میٹر ہوگی۔
اس کے علاوہ جو کام ہو رہے ہیں ان میں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر 92 ملین سعودی ریال سے زیادہ کی لاگت آئے گی جبکہ مینگروو اگانے اور مویشیوں کے لیے سبزے سے بھری مختص زمین کی حفاظت، آبپاشی کی سہولت، دیہی ترقی اور سبزے پر 18 ملین سعودی ریال خرچ ہوں گے۔

 

شیئر: