Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں روم پہنچ گئے

اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کو اٹلی کے سرکاری دورے پر روم پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ انتیو تاجانی سے ملاقات کریں گے۔
سعودی اطالوی تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط  بنانے کے طریقوں کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو برلن میں جرمنی کے ہم منصب جوہان وڈے فل سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خاص طور پر غزہ کے حالات سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 سعودی وزیر خارجہ سے ہسپانوی ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: