مصر میں موجود سعودی سفارتخانے نے جمعے کو بیان جاری کیا ہے کہ یہاں سے ایک سعودی خاتون کو علاج کے لیے مملکت منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
فلپائن سے سعودی شہری کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلیNode ID: 715701
-
انڈونیشیا سے 2 سعودی مریض فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلNode ID: 728111
سفارتخانے کے بیان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک تھی جس کے بعد سعودی وزارت دفاع کے تحت فضائی طبی امداد فراہم کرنے والے شعبے نے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی خاتون کو علاج کے لیے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مملکت منتقل کیا۔
مصر میں سعودی سفارتخانے نے اس سلسلے میں تعاون کیا اور پورے عمل کی نگرانی کی۔
یہ اقدام سعودی قیادت کی ہدایات کے تحت عمل میں آیا ہے جن کا مقصد بیرون ملک مقیم سعودی شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔