Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند:معذوربچوں کیلئے تعلیم کا حصول مشکل

آگرہ ۔۔۔۔آگرہ میں متعدداسکولوں نے ہزاروں معذور طلبہ کو اسکولوں سے نکال دیااور اب طلبہ تعلیم حاصل نہ کرنے کیلئے مجبور ہیں کیونکہ کوئی بھی ان کی مدد کیلئے تیار نہیں۔ ایک این جی اونے سروے رپورٹ میں بتایا کہ صرف آگرہ میں 3417معذور طلبہ کو تعلیم تک رسائی حاصل نہیں۔ بریلی میں بھی ایسے طلبہ کی تعداد 3400کے قریب ہے جبکہ بجنور میں تعداد ایک ہزار ہے۔سروے میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ان خصوصی طلبہ کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے۔یوپی میں امروہہ اور دیگر اضلاع میں ہزاروں معذور بچے تعلیم نہیں پاسکتے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کیلئے خصوصی اساتذہ کی قلت ہے۔مثال کے طور پر آگرہ میں 2970پرائمری اسکولوں میں خصوصی اساتذہ کی تعداد صرف37ہے۔دیگر اضلاع میں صورتحال اور بھی خراب ہے۔

شیئر: