سعودی عرب نے مشرقی افغانستان کے مشرقی علاقے میں اتوار کو آنے والے زلزلہ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اےکے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 ریکارڈNode ID: 894022
-
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمیNode ID: 894030
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شب آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 800 سے زیادہ افراد ہلاک اور 2500 زخمی ہوگئے ہیں۔
پیر کو کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’کنڑ میں 800 افراد ہلاک اور 2500 زخمی ہیں جبکہ ننگرہار میں بھی زلزلے سے 12 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہوئے۔‘
زلزلے کے نیتجے میں سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ تھی۔ خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی مشرقی افغانستان میں زلزلے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے بیان میں افغانستان کے عوام اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔