Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر رعایتی سیل 16 سے 30 ستمبر تک، پرمٹ کے لیے درخواستیں طلب

کوئی ادارہ رعایتی سیل کا اعلان پرمٹ کے بغیر نہیں کرسکتا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ تجارت نے 95 ویں قومی دن پر رعایتی سیل لگانے والے تجارتی اداروں اور آن لائن سٹورز کی انتظامیہ کو ’سیل پرمٹ‘ کے لیے ویب سائٹ پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا تجارتی قانون کے مطابق کوئی بھی ادارہ اپنی مصنوعات یا اشیا پر رعایتی سیل کا اعلان پرمٹ کے بغیر نہیں کرسکتا۔
تجارتی سیل لگانے کےلیے ضروری ہے کہ وزارت کی متعلقہ کمیٹی کو اصل نرخ اور سیل کے بعد کے نرخوں کے بارے میں تفصیلات سے مطلع کرے جس کے بعد وزارت کی جانب سے پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
رعایتی سیل کا اشتہار پرمٹ کے بغیر لگانا قانونی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے جس پر جرمانہ مقرر ہے۔
وزارت کی ٹیمیں مختلف اوقات میں مارکیٹوں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کی روک تھام کی جائے اور محض سیل کا بینر یا بورڈ لگا کر عوام کو دھوکا دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
وزارت کا کہنا ہے ’یوم الوطنی‘ کی مناسبت سے سیل کا دورانیہ 16 سے 30 ستمبر 2025 تک ہوگا۔ وہ ادارے جو اپنی اشیا پر سیل لگانے چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ وقت سے پہلے پرمٹ حاصل کرلیں۔

 

شیئر: