سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اٹلی کے شہر سرنو بیو میں ہونے والے ایک ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یورپیئن ہاوس امبروسیتی فورم کے 51 ویں ایڈیشن کے تحت جیوپولیٹیکل صورتحال پر یہ ڈائیلاگ سیشن ہوا ہے۔
سیشن کے دوران عادل الجبیر نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے مملکت کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو بین الاقوامی برادری میں اس کے نمایاں مقام اور اہمیت کی وجہ سے ہے۔