سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے بدھ کو ریاض میں انڈیا کے ایک پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پارلیمانی وفد کی سربراہی انڈین وزیراعظم کے خصوصی ایلچی اور لوک سبھا کے رکن بائی جینت جے پانڈا نے کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور انڈیا کے تعلقات اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ انڈیا کے پارلیمانی وفد نے اس سے قبل کویت کا دورہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے بدھ کو ریاض میں اطالوی سفیر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔