Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی کا خیر مقدم

’ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی کا معاہدہ مصر میں ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارتِ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مشترکہ تعاون کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اعتماد کو مضبوط بنانا، سفارتی حل اختیار کرنا اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا نہایت اہم ہے‘۔
واضح رہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی کا معاہدہ مصر کی سرپرستی میں ہوا ہے۔
 

شیئر: