عالمی غیر منافع بخش ادارہ ’کپ آف دی ورلڈ فار ای اسپورٹس‘ نے ریاض میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کے دوران حاصل کئے گئے نمایاں ریکارڈز اور کامیابیوں کے اشاریے جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
تعلیمی نصاب میں ’فرسٹ ایڈ‘ کو شامل کرنا بہترین فیصلہNode ID: 894424
-
مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں الرٹ جاری، بارش کا امکانNode ID: 894430
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ ریاض شہر میں 24 اگست کو 7 ہفتوں کی ایلیٹ مقابلہ جاتی سرگرمیوں کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں 24 مختلف گیمز پر مشتمل 25 چیمپئن شپس شامل تھیں۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریباً ایک سو ممالک کی نمائندگی کرنے والی 200 ٹیموں کے 2500 کھلاڑی اور ٹیم ممبران شریک ہوئے۔
مقابلوں میں انعامی رقم 70 ملین امریکی ڈالر سے زائد رکھی گئی اور اختتام پر سعودی کلب ’ٹیم فالکنز‘ نے مسلسل دوسری بار کلب چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجایا۔
ٹورنامنٹ کے ساتھ منسلک میلے کے لیے 8 مقامات اور مقابلوں کے لیے 4 مخصوص ہالز تیار کیے گئے، جن کا کُل رقبہ 9 فٹبال میدانوں کے برابر تھا۔
صرف بولیوارڈ ریاض سٹی میں ہی 30 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی اور دنیا بھر کے موسیقی و کھیل کے ستاروں کے ساتھ ایک شاندار تجربہ حاصل کیا۔
یہ ایونٹ کانٹینٹ کری ایٹرز کے میدان میں بھی بھرپور نمایاں رہا جہاں 30 سے زائد مرکزی شوز، 50 پارٹنرز کی اختراعی سرگرمیاں شامل تھیں جنہوں نے مجموعی طور پر 8 ارب امپریشنز اور 2 ارب ویوز حاصل کیے۔
اس دوران شائقین، ٹیموں اور آفیشل پلیٹ فارمز کی جانب سے 8 لاکھ سے زیادہ ڈیجیٹل پوسٹس شیئر کی گئیں۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ جاری، 70 ملین ڈالر کے انعاماتNode ID: 892246
عالمی ناظرین کی سطح پر بھی شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ Mobile Legends: Bang Bang کی لائیو ویوئرشپ میں 63 فیصد اضافہ اور Honor of Kings کی ویوئرشپ میں 182 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے 2025 کی ایڈیشن کو تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئن شپ بنا دیا۔
مجموعی طور پر 750 ملین ناظرین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے براہ راست نشریات دیکھیں جبکہ ہزاروں مداح مقابلہ گاہوں میں موجود رہے جن میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے 2000 ’سپر فینز‘ بھی شامل تھے۔
اس ایونٹ کو عالمی سطح پر بے مثال میڈیا کوریج ملی، جس میں 4000 سے زائد اداروں نے 30 ہزار سے زیادہ خبریں اور رپورٹس شائع کیں۔