سعودی وزارتِ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ’سینٹر آف ڈیجیٹل اونٹرپرنیئرشپ‘ کے ذریعےایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا نام ’گیم بائی CODE ہے۔
پروگرام کا مقصد یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طلبہ، کاروبار سے منسلک نوجوانوں اور گیم ڈیویلپرز کی مدد کرنا ہے تاکہ ان کا اس صنعت میں داخلہ ممکن ہو سکے اور مملکت میں ڈیجیٹل اونٹرپرنیئرشپ کو فروغ حاصل ہو۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’نیشنل ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ پروگرام‘ کے اشتراک سے شروع کیا جانے والا یہ انیشی ٹِیو، شرکا کو اس قابل بنائے گا کہ وہ ٹیموں کے لیے گیمز کو تیار کریں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے ویڈیو گیمز سیکٹر میں دو سال کے دوران غیرمعمولی ترقی
Node ID: 893318 -
ریاض میں بین الاقوامی ویڈیو گیمز کانفرنس کا انعقاد
Node ID: 893667
اس پروگرام میں گیم کی تیاری کے لیے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے مواقع ہوں گے، تکنیکی رہنمائی دی جائے گی اور عملی تربیت کا حصول ممکن ہوگا۔ علاوہ ازیں، کام کرنے والوں کو وسائل مہیا کیے جائیں گے کہ وہ آئیڈیاز کو قابلِ عمل اور ایسے منصوبوں میں تبدیل کریں جو مختلف صورتوں میں کام آسکیں۔
یہ پروگرام ایک ایونٹ کے بعد اختتام کو پہنچے گا جہاں شرکا اپنے منصوبےگیمنگ کی صنعت کے ماہرین اور سرمایہ کاروں کے ایک منتخب گروپ کے سامنے پیش کریں گے۔
ہر شہر سے بہترین ٹیم کو ’نیشنل ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ پروگرام‘ کی طرف سے پیش کردہ ایم وی پی لیب کی پروڈکٹ میں جگہ دی جائے گی۔

تین مہینے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا انتظام ریاض، جدہ اور الھفوف میں کیا جائے گا جس میں گیم، آرٹ، پروگرامنگ، ڈیزائن اور اونٹرپرنیئرشپ جیسے موضوعات نمایاں ہوں گے۔
یہ انیشی ٹِیو، وزارتِ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد مملکت میں ڈیجیٹل اونٹرپرنیئرشپ کے ماحولی نظام کو آگے بڑھانا اور نوجوان ٹیلنٹ کی مدد کرنا ہے۔
وہ طلبہ جو اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں ’سینٹر آف ڈیجیٹل اونٹرپرنیئرشپ‘ کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرا سکتے ہیں۔