Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی ویڈیو گیمز کانفرنس کا انعقاد

’1500 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں 500 چیف ایگزیکٹو اور بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
آج  ہفتہ کو ریاض میں بین الاقوامی ویڈیو گیمز کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس میں گیمز اور ای سپورٹس کے شعبوں کے رہنما، قائدین اور فیصلہ ساز شخصیات شرکت کریں گے۔
 سبق ویب سائٹ کےمطابق یہ کانفرنس ای سپورٹس ورلڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن کے اختتامی ہفتے کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے جو اس میدان کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔
چیئرمین سعودی فیڈریشن فار ای سپورٹس شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان نے کہا ہےکہ ’یہ کانفرنس اپنی پہلی ایڈیشن 2023 سے ہی نمایاں رہی ہےجہاں ای سپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کا باضابطہ آغاز اور عالمی ٹورنامنٹ کے اجرا کا اعلان کیا گیا تھا‘۔
 انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’یہ کانفرنس تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں اور جدت طرازوں کی ملاقات کا مرکز بن گئی ہے اور گیمز و ای سپورٹس کے مستقبل پر گفتگو اور بڑی عالمی کمپنیوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا بنیادی پلیٹ فارم بن چکی ہے‘۔
شہزادہ فیصل نے بتایا کہ اس سال کانفرنس میں 1500 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں 500 چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین شامل ہیں۔
 اس کے علاوہ 25 سے زائد بڑی گیم پبلشنگ کمپنیوں کے نمائندے اور 50 سے زیادہ ای اسپورٹس کلبز کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
اسی طرح کھیل، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، تفریح اور میڈیا کے عالمی قائدین بھی موجود ہوں گے۔

شیئر: