Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگ مشین پر جھگڑا، امریکی ہوٹل کے ملازم نے انڈین منیجر کا سر کاٹ کر الگ کر دیا

انڈین شہری کو ان کی بیوی اور بیٹے کے سامنے قتل کیا گیا (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک شخص نے واشنگ مشین کے معمولی جھگڑے پر ہوٹل کے انڈین منیجر کا سر کاٹ کر قتل کر دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق 50 سالہ انڈین شہری کا بےدردی سے قتل ان کی بیوی اور نو عمر بیٹے کے سامنے کیا گیا۔
قتل کا یہ واقعہ بدھ کی صبح ڈاؤن ٹاؤن سویٹس نامی ہوٹل میں پیش آیا جس میں دونوں افراد ملازمت کرتے تھے۔
یہ قتل بدھ کی صبح ڈاؤن ٹاؤن سویٹس موٹل میں ہوا، جہاں دونوں افراد ملازم تھے۔
پولیس کے مطابق کوبوس مارٹینز نامی شخص نے مہلک حملے میں ایک چاقو کا استعمال کیا اور اس وقت تک وار کرتا رہا جب تک کہ انڈین شہری چندر مولی ’بوب‘ ناگاملیا کا سر جسم سے الگ نہ ہو گیا۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ڈلاس پولیس ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ  متاثرہ شخص چندر مولی جس کا تعلق کرناٹک سے تھا، کا کوبوس مارٹینز کے ساتھ واشنگ مشین کی خرابی پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق ہوٹل میں کام کرنے والی ملازمہ نے بتایا کہ وہ کوبوس مارٹینز کے ساتھ ایک کمرے کی صفائی کر رہی تھیں جب چندر مولی ناگاملیا وہاں پہنچے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ناقص مشین استعمال نہ کریں۔
معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب ناگاملیا نے کوبوس مارٹینز سے براہِ راست بات کرنے کے بجائے کسی دوسرے شخص سے ہدایات کا ترجمہ کرنے کو کہا جس پر وہ مشتعل ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوبوس مارٹینز کو جائے وقوعہ سے نکلتے ہوئے، پھر ایک چاقو کے ساتھ واپس آتے ہوئے اور ناگامالیا پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہوٹل کے منیجر چندر مولی ناگامالیا نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ہوٹل آفس کی طرف بھاگا جہاں اس کی بیوی اور 18 سالہ بیٹا موجود تھے۔
ملزم نے ہوٹل کے منیجر کا تعاقب کیا اور ان کے خاندان کے سامنے اُن پر جان لیوا حملہ کر دیا۔
پولیس نے 37 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق کوبوس مارٹینز کا ہیوسٹن میں سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ ہے جس میں آٹو چوری اور حملے کے الزام میں گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

 

شیئر: