سعودی عرب کل اپنا 95 واں قومی دن منا رہا ہے۔ سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے حوالے سے دارالحکومت ریاض سمیت دیگر تمام شہروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض کی تمام بڑی شاہراہوں پر قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں جبکہ سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی جانب سے گاڑیوں پر یوم الوطنی کے سٹیکرز اور پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے