Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کےلیے ’سی وی اپ لوڈ‘ سروس کا آغاز

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مساند پلیٹ فارم نے گھریلو ملازمین کےلیے ’سی وی اپ لوڈ‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کارکنوں کی خدمات کی منتقلی کے وقت آجر اس سروس کا استعمال کرسکیں گے۔
وزارت کا کہنا ہے’ یہ سروس ایک جدید ماڈل ہے جسے کارکنوں کے انتخاب کو ان کی سی وی کی بنیاد پر آسان بنانے اور خدمات کی منتقلی کو تیز اور موثر بنانے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘
یہ طریقہ کار مکمل طور پر خود کار ہے، اس سے مملکت میں پہلے سے مقیم گھریلو کارکنوں تک آجروں کی رسائی آسان ہوتی ہے۔
مساند پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو کارکنان اپنے موجودہ آجر کے ساتھ معاہدہ ختم ہونےکے بعد سی وی کو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ سی وی میں ملازمت کی نوعیت اور تجربے جیسی تفصیلات شامل ہیں۔
سی وی کی مدد سے ممکنہ آجر ملازمت کی ضروریات اور سکلڈ کی بنیاد پر امیدواروں کو تلاش اور اتتخاب کر سکتے ہیں۔
 اس اقدام سے کارکنوں اور آجروں دونوں کے حقوق کے تحفظ میں بھی مدد ملتی ہے۔
یاد رہے  کہ سعودی عرب میں مرد اور خواتین گھریلو ملازمین کی کل تعداد 3.97 ملین ہے، 2.73 ملین مرد اور 1.25 ملین خواتین شامل ہیں۔
ان میں سرونٹس، ہاوس کلینر، ڈرائیور، کک، فوڈ پرووائیڈر، سکیورٹی گارڈز،ہوم مینجرز، ہوم گارڈنز، ٹیلر اور نجی اساتذہ شامل ہیں۔

 

شیئر: