Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، 134 سرکاری ملازمین گرفتار

اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے ستمبر 2025 کے دوران بدعنوانی کے کیسز میں 134 سرکاری ملازمین کو حراست میں لیا گیا جبکہ کچھ کو ضمانت پر رہا کردیا۔
 بیان میں کہا گیا کہ’ بدعنوانی کے الزام میں 387 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، تحقیقات کے بعد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔‘
نزاھۃ نے بیان میں بتایا ’ ستبمر کے دوران دو ہزار 662 تفتیشی دورے کیے، متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی بھی پیروی کی۔‘
 زیرحراست افراد میں وزارت داخلہ، دفاع، نیشنل گارڈ، بلدیاتی و دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، صحت، انصاف اور حج وعمرہ کے ملازمین شامل ہیں۔
نزاھۃ نے ان کے خلاف رشوت اور اختیارات کا غلط استعمال کے الزام میں فوجداری اور انتظامی کیسز شروع کیے ہیں۔
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے بدعنوانی سے نمنٹے کےلیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: