کرپشن کے الزام میں 120 افراد زیر حراست، 435 سے تفتیش
’زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، دفاع، بلدیات و ہاؤسنگ اور دیگر سرکاری محکموں سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ مئی 2025 کے دوران 435 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 120 افراد کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارہ انسداد کرپشن نے گزشتہ ماہ اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کے تحت 2775 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زیر تفتیش اور زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، دفاع، بلدیات و ہاؤسنگ، افرادی قوت و سماجی ترقی، صحت اور ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس سروسزسے ہے۔
ادارے نے بتایا ہے کہ زیر حراست افراد میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
ان پر رشوت اور سرکاری اختیارات کو ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔