Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں اونٹوں کی نیلامی، مملکت بھر سے ایک لاکھ 60 ہزار وزیٹرز

  وزیٹرز کو اونٹوں کی مخصوص نسلوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حائل میں جاری اونٹوں کی نیلامی کے دوران مملکت بھر سے ایک لاکھ 60 ہزار وزیٹرز کا خیرمقدم کیا گیا اس میں سٹیک ہولڈرز اور شائقین دونوں شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق  وزیٹرز کو اونٹوں کی مخصوص نسلوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔
نیلامی میں ورثہ ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں بھی ہیں۔ ان میں اونٹ اور گھڑ سواری کے شو، جیولین تھرو کا مقابلہ، روایتی کرافٹس مارکیٹ، کاٹیج انڈسٹری میں کام کرنے والے خاندانوں اور بچوں کےلیے مخصوص بوتھ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نیلامی کے پہلے ہفتے کے دوران نایاب اور خاص نسل کے اونٹوں کی بولی پانچ اعشاریہ سات ملین سعودی ریال سے بھی اوپر چلی گئی۔
 حدود الشمالیہ کے نواح میں واقع القاعد کے مقام پر ہونے والی یہ تقریب ریجن میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب ہے۔ ایسی تقریبوں کے باعث مقامی معیشت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔
دس دن تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ، شریک افراد کو طرح طرح کے ثقافتی اور سماجی پروگراموں اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ ایونٹ ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ (فوٹو: سبق)

مملکت میں شتر پروری کی روایت تعظیم کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ اگرچہ اونٹ کسی زمانے میں لوگوں کی بقا کے لیے لازم ہوا کرتے تھے، آج ان کی قدر کی ایک اور وجہ، کھیلوں میں ان کی مہارت اور چابکدستی ہے۔
اونٹوں کی دوڑ میں شریک اعلٰی ترین نسل کے اونٹوں کی بولیاں بہت زیادہ لگائی جاتی ہیں۔ ’کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول 2023 ‘ میں ابتدائی راؤنڈ کی بولی میں سیل کی قدر تین بلین سعودی ریال سے بھی بڑھ گئی تھی۔
آج تک سب سے مہنگا خریدا جانے والا اونٹ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سنہ 2008 میں 2.7 ملین امریکی ڈالر سے بھی زیادہ میں خریدا تھا۔

 

شیئر: