Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں اونٹوں کی نیلامی، پہلے ہفتے میں فروخت 5.7 ملین ریال تک پہنچ گئی

یہ خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حائل شہر کے مضافاتی علاقے القاعد میں اونٹوں کی نیلامی کے پہلے ہفتے کے دوران فروخت 5.7 ملین ریال تک پہنچ گئی۔
یہ خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں اونٹ رکھنے اور پالنے والوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔


اونٹ رکھنے اور پالنے والوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق دس روزہ ایونٹ وزیٹرز کو ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
اونٹوں کی نیلامی کا مقصد ریجن میں معاشی اور ورثے سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی لانا ہے۔ یہ نیلامی، مہارتوں کے تبادلے، کاروباری معاہدے طے کرنے اور اونٹوں کے مالکان اور افزائش کرنے والوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کا ایک بنیادی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔


 اونٹوں کی افزائش مملکت میں ایک قابل احترام روایت ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 اونٹ کا عرب خطے کے ساتھ ہمیشہ سے گہرا اور قریبی تعلق رہا ہے۔ اونٹوں کی افزائش مملکت میں ایک قابل احترام روایت ہے،جانور جو کبھی لوگوں کی بقا کےلیے اہم تھے، آج ریس اور دیگر کھیلوں کی مہارت کی وجہ سے زیادہ قابل قدر ہیں۔
ریس میں حصہ لینے والے اونٹ نیلامی میں بڑی رقم میں فروخت ہو سکتے ہیں۔ 
وام کے مطابق ا ب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے اونٹوں میں سے ایک، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے 2008 میں 2.77 ملین ڈالرسے زیادہ میں خریدا تھا۔

 

شیئر: