Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خالد الفالح کی سینگال میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت

سرکاری اور نجی شعبے کے علاوہ معروف بزنس مین اور تاجر شریک ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے سینگال کے دارالحکومت ڈاکار میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد میں سرکاری اور نجی شعبے کے علاوہ  معروف بزنس مین اور تاجر شریک ہیں۔
یہ کانفرنس سینیگال کے صدر باسیرو دیومائی فائی کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے۔ سعودی عرب اعزازی مہمان کے طورپرشرکت کررہا ہے۔
 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے مملکت کو اس میں اعزازی مہمان کے طورپر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر سرمایہ کاری نے سعودی قیادت کی جانب سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا جس میں کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا’ برادر ملک جمہوریہ سینیگال اپنے سیاسی اور قانون سازی کے استحکام کے باعث افریقہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک امید افزا منزل کے طور پر ابھری ہے، بحراوقیانوس میں اس کا سٹراٹیجک محل وقوع مغربی افریقی ملکوں اور یورپی مارکیٹوں کے لیے قدرتی گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔

خالد الفالح نے کہا سینیگال میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی کوشش ہے (فوٹو: ایس پی اے)

خالد الفالح نے کہا کہ ’مملکت کے نزدیک براعظم افریقہ میں سینیگال کی اہمیت ہے جو مستقبل کی تعمیر کے لیے انتہائی اہم ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ براعظم افریقہ بے پناہ انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جو مارکیٹوں کے لیے امید افزا سرمایہ ہے۔‘
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب، سینیگال کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی بھرپور کوشش کرے گا، اس میں سمندری پانی کو صاف کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذریعے فلٹریشن منصوبہ، شمسی توانائی اور دیگر باہمی دلچسپی کے منصوبے شامل ہیں۔

 

شیئر: