سعودی عرب میں رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے’ رواں برس براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 22.8 ارب ریال ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 14.5 فیصد زیادہ تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
ریاض میں پہلی ثقافتی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 کا آغاز پیر سےNode ID: 895124
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’گزشتہ برس 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سرمایہ کاری میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔‘
اعداد وشمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی جو 24.9 ارب ریال تھی جب کہ اسی عرصے میں 2024 میں ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری 26 ارب ریال تھی۔
غیرملکی سرمایہ کاری کی منتقلی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس 2025 کی دوسری سہ ماہی میں 2.1 ارب ریال رہی جبکہ گزشتہ برس 2024 میں اسی عرصے کے دوران اس کا حجم 8.2 ارب تھا۔
اسی طرح رواں برس کی پہلی سہہ ماہی گزشتہ برس کے مقابلے میں سرمایہ کاری کی منتقلی میں 10.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔