Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائیڈروجن موٹر سپورٹس ورلڈ کپ: سعودی ٹیم جمیل موٹر عالمی چمیپئن بن گئی

آسٹریلیا کی مولی ٹیلر اور سویڈن کے کیون ہینسن نے سنیچر کو سعودی عرب میں ہونے والے پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ایکسٹریم ای ورلڈ کپ میں چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ جوڑی جو مملکت کے جمیل موٹر سپورٹ کی نمائندگی کر رہی تھی، نے قدیہ میں تین روزہ مقابلے کے بعد آٹھ گاڑیوں کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ یہ دنیا کا پہلا انٹرنیشنل آٹو موبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) سے منظور شدہ ہائیڈروجن موٹر سپورٹ ایونٹ تھا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ریس جبلِ تویق کے دلکش پس منظر میں منعقد ہوئی جو اس وقت دنیا کے ایک ممتاز موٹر سپورٹس مقام میں تبدیل ہونے کے عمل سے گزر رہا ہے۔
یہ دنیا کا پہلا شہر ہے جو مکمل طور پر تفریح کے لیے بنایا گیا ہے جہاں کھیل اور ثقافت ایک ساتھ ملتے ہیں۔
 ایف آئی اے ایکسٹریم ایچ ورلڈ کپ اور قدیہ سٹی پائیداری کے معیار کے حوالے سے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں جو اس شہر کو ایکسٹریم ایچ کے کھیل اور صاف نقل و حمل کے حل فراہم کرنے کے مشن کے لیے ایک مثالی مقام بناتا ہے۔
یہ شہر 2060 تک زیرو کاربن اخراج حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جس کے لیے 100 فیصد استعمال شدہ پانی کی دوبارہ صفائی، قابلِ تجدید توانائی کا انفراسٹرکچر، اور 80 فیصد پارکنگ مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ جیسی اقدامات شامل ہیں۔
ایکسٹریم ای‘ الیکٹرانک آف روڈ ریسنگ سیریز کی پہلی ریس چار سے پانچ اکتوبر کو منعقد ہوئی۔

آسٹریلیا کی مولی ٹیلر اور سویڈن کے کیون ہینسن جمیل موٹر سپورٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ (فوٹو: ایکسٹریم ای اینڈ ایچ)

اس ایونٹ کو کھیلوں کی وزارت کی نگرانی میں ’سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن (ایس اے ایم ایف) نے القدیہ شہر اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی شراکت کے ساتھ منظم کیا گیا۔
پہلی ریس میں سویڈن کے کرسٹوفرسن موٹر سپورٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ یوہان کرسٹوفرسن اور میکائیلا آلِن کوٹولنسکی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شیئر: