Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فالکن میلہ ختم، 7 لاکھ افراد نے شرکت کی

’نمائش میں 47 ممالک کے 1400 سے زائد باز فروشوں اور تاجروں نے حصہ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں کم و بیش 7 لاکھ وزٹروں کی شرکت اور عالمی دلچسپی حاصل کرنے والی انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا اختتام ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والی نمائش نے فالکن اینڈ ہنٹنگ کے میدان میں سب سے بڑی اور اہم بین الاقوامی تقریب کے طور پر مستحکم کیا ہے۔
10 دن تک جاری رہنے والی نمائش میں معاشرے کے مختلف طبقات کے علاوہ شکار، گھڑ سواری اور بازی گری کے شوقین بین الاقوامی وزٹروں کی جانب سے بھی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔
اس دوران پیشہ ورانہ تنظیم اور ماہر اداروں و نمائندہ نمائش کنندگان کی معیاری شرکت نمایاں رہی۔

نمائش میں 47 ممالک کے 1400 سے زائد باز فروشوں اور تاجروں نے حصہ لیا ہے جنہوں نے ایک لاکھ 90 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط متنوع سٹالز کے ذریعے شرکت کی۔
ان سٹالز میں میں بازوں کی نمائشیں، اسلحہ گیلریاں، مہم جوئی کے مخصوص علاقے، میوزیمز اور متعدد تجربات شامل تھے۔
ثقافت، ورثہ، تعلیم اور تفریح کو یکجا کرنے والے متنوع پروگراموں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

اس میں بازی گری کے عملی مظاہرے، فنون اور روایتی دستکاریوں کے تجربات شامل تھے جس سے نمائش، ورثے اور مہم جوئی کے شائقین کے لیے ایک مکمل منزل بن گئی۔
تقریب کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی غیر معمولی توجہ حاصل رہی جس نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا جب کہ ملکی و بین الاقوامی میڈیا اداروں، نمایاں چینلز اور خبر رساں ایجنسیوں نے بھرپور کوریج دی۔

شیئر: