Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا سابق جاپانی وزیراعظم کی وفات پر تعزیتی پیغام

جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا کو سابق جاپانی وزیراعظم تومی ایچی مرایاما کی وفات پر تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شیگیرو اشیبا اور تومی ایچی مرایاما کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
تومی ایچی مرایاما جو دوسری جنگ عظیم پر باضابطہ معذرت کا بیان دینے کے لیے مشہور ہیں، حکام کے مطابق جمے کو 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
 1994 سے 1996 تک منصب پر رہنے والے سابق وزیراعظم نے 1995 میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی 50 ویں سالگرہ پر ایک تاریخی بیان جاری کیا،جس میں انہوں نے ایشیا میں جاپان کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر ’گہری پشیمانی‘ کا اظہار کیا تھا۔

 

شیئر: