Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا غزہ کی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میخکواں نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت میں غزہ کی پٹی، تنازع کے خاتمے اور مشرق وسطی میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر نے فلسطینی عوام کے انسانی مصائب کو فوری طور پر کم کرنے اور مکمل اسرائیلی انخلا کی اہمیت اجاگر کی۔
انہوں نے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے عملی اقدامات پر بھی زور دیا۔

 

شیئر: