رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’مملکت کے مختلف شہروں میں سرکاری سکول 76.6 فیصد جبکہ رجسٹرڈ نجی اسکول 23.4 فیصد ہیں جن میں سے 14.8 ہزار سکول گرلز اور 16.6 بوائز کے لیے ہیں۔‘
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی تعداد 2 ہزار 78 ہے جن میں 1983 نجی اور 95 سرکاری ہیں۔
مملکت میں جامع اور چھوٹی مساجد کی تعداد 78 ہزار 94 ہے جو مختلف شہروں اور علاقوں میں موجود ہیں۔
صحت اور فرسٹ ایڈ سروسز کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں ہلال الاحمر کے مراکز کی تعداد 517 ہے جہاں 5477 اہلکار خدمات انجام دیتے ہیں۔ شہری دفاع کے مراکز 765 ہیں۔
Caption
مالیاتی شعبے کے حوالے سے سروے میں کہا گیا کہ ’کمرشل بنکوں کی 195 برانچیں ہیں جبکہ 15 ہزار ایے ٹی ایم مختلف شہروں میں نصب ہیں۔‘
’سماجی ترقیاتی بنکوں کی 25 شاخیں ہیں جبکہ زرعی ترقیاتی بنکوں کی 61 برانچیں ہیں ۔ 86 چیمبرآف کامرس کی شاخیں مختلف شہروں میں موجود ہیں۔‘
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا’ مملکت میں ہوٹلوں کی تعداد 2 ہزار 163 ہے جبکہ ٹریول اینڈ ٹوراز کے 2734 ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ مملکت میں 29 ایئرپورٹس ہیں جن میں سے 10 انٹرنیشنل اور 19 براعظمی ہیں۔‘