سعوددی اتھارٹی نےعالمی دن کے موقع پر اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے’ سعودی عرب کی آبادی میں دو تہائی سے زیادہ نوجوان ہیں۔ 35 سال سے کم عمر سعودیوں کی شرح کل آبادی کے 69.4 فیصد تک پہنچ گئی۔‘
سعوددی اتھارٹی نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
دنیا بھر میں 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
2024 میں سعودی نوجوان جن کی عمریں 15 سے 34 سال کے درمیان ہیں، سعودی آبادی کا 35.9 فیصد ہیں جس میں 50.3 فیصد مرد اور49.7 فیصد خواتین شامل ہیں۔
سعودی اور غیر سعودی کے حوالے سے 35 سال سے کم عمر افراد کل آبادی کا 61.4 فیصد ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانا سعودی عرب کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وژن 2030 کے تحت اس پرعمل کیا جارہا ہے۔