متحدہ عرب امارات میں شہریوں کی تعداد میں ہرسال 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دبئی ڈیٹا اینڈ سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 تک دبئی کی مجموعی آبادی 3.99 ملین (تقریبا چارملین) تک پہنچ گئی ہے۔
جنوری 2025 کے آغاز میں یہ تعداد 3.86 ملین تھی۔ اگست تک آبادی میں 3.5 فیصد یا ایک لاکھ 34 ہزار سے افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دبئی کی مجموعی آبادی میں اضافے کے اعداد وشمار غیرمعمولی سطح تک پہنچ گئے اور یہ امارات کی آبادی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کےلئے’گولڈن کارڈ‘کا اجرا شروعNode ID: 420846
-
دبئی کی آبادی میں 5.64 فیصد اضافہNode ID: 441986
دبئی کی کل آبادی میں اس سال 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اگست 2024 آبادی میں 3.790 ملین نفوس پر مشتمل تھی۔ اس میں 2 لاکھ 7 ہزار 836 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سال اگست کے دوران31 ہزار سے زائد افراد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جولائی کے آغاز میں آبادی 3.96 ملین تھی۔
2023 کے اختتام پر دبئی کی کل آبادی 3.66 ملین افراد پر مشتمل تھی جو 2024 میں بڑھ کر 3.86 ملین تک ہوگئی، گزشتہ برس آبادی میں 5.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ابادی 3.96 سے تجاوز کر گئی، یومیہ 567 افراد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
دبئی ڈیٹا اینڈ سٹیٹسٹکس سینٹر دبئی میں مقیم مستقل رہائشیوں ان میں اماراتی شہری اور غیرملکی شامل ہیں کی آبادی کا یومیہ اور ماہانہ بنیادوں پر تخمینہ لگاتا ہے۔ اس کے لیے مردم شماری، سروے اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس پر انحصار کیا جاتا ہے۔