Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل میں سعودی، چینی مشترکہ بحری مشق ’بلیو سورڈ 2025 ‘ اختتام پذیر

مشق کا مقصد فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور جنگی تیاری کو بڑھانا تھا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب اور چین کی نیول فورسز کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’بلیو سورڈ 2025 ‘جبیل میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں بلٹ اپ ایریا میں لڑائی، پٹرولنگ، چھاپے، گھات لگا کر حملہ، انسداد دہشت گردی، عملے اور یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز اور فیلڈ ڈرلز شامل تھیں۔
آبی بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں تلف کرنا، سپر پوما ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رسی کے ذریعے اترنے کی مشق، ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ لائیو فائر ٹریننگ، سنائپر شوٹنگ اور دیگر فائرنگ ڈرلز شامل ہیں۔
اس مشق کا مقصد فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، تجربات کا تبادلہ اور جنگی تیاری کو بڑھانا تھا۔
 بحری دہشت گردی، قزاقی، بارودی سرنگوں کی صفائی اور بغیر پائلٹ ایریل سسٹم  سے نمنٹے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
یاد رہے دونوں ملکوں کی بحریہ اس سے قبل تین مشترکہ مشقیں کرچکی ہیں، ان مشقوں کا مقصد نیول فورسز کے درمیان سٹرٹیجی اور تیکنیک کے تبادلے کو فروغ دینا اور دونوں فورسز کے درمیان دوستانہ تعلقات اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

 

شیئر: