Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے پہلے ذیابیطس کنٹرول سینٹر کا افتتاح

’ذیابیطس کے مریضوں کے حیاتیاتی اشاریوں کی ڈیجیٹل اور پیشگی نگرانی کی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل نے ذیابیطس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا مرکز ہے جہاں ذیابیطس کے مریضوں کے حیاتیاتی اشاریوں کی ڈیجیٹل اور پیشگی نگرانی کی جاتی ہے۔
یہ افتتاح ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران ہوا ہے۔
انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ مرکز ذیابیطس کے مریضوں کی دیکھ بھال میں انقلابی پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے مریضوں کے صحت کے اشاریوں کو 24 گھنٹے الیکٹرانک طور پر ملک کے تمام علاقوں میں مانیٹر کیا جا سکتا ہے جس سے طبی ٹیموں کو بروقت مداخلت کرنے اور مناسب معاونت فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ مرکز سعودی عرب کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جو وہ پیشگی نگہداشت کو فروغ دینے اور ذیابیطس کے مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کرتا ہے۔
مرکز صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے نمایاں نتائج میں سے ایک ہے جو مریضوں کے لیے خدمات تک رسائی کو آسان بناتا ہے، معالجین کے ساتھ براہِ راست رابطے کو فعال کرتا ہے جس سے مرض کی پیچیدگیوں میں کمی اور صحتی ردِعمل کی رفتار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔

شیئر: