Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: لونغجین عالمی چیمپئن شپ میں 19 ممالک کے 40 گھڑ سوار شریک

لونغجین گلوبل چیمپئنز ٹور ریاض فائنلز 2025 میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 اعلیٰ گھڑ سوار 17 بین الاقوامی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس ایونٹ کا آغاز جمعرات 30 اکتوبر کو ہوا ہے جو یکم نومبر تک جاری رہے گا۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ٹور کے ساتھ ہی سعودی عریبین ایکویسٹرین فیڈریشن نے ٹو سٹار بین الاقوامی شو جمپنگ مقابلے کا بھی اہتمام کیا ہے۔
یہ ضمنی ایونٹ تین دن تک جاری رہے گا اور اس میں چھ راؤنڈز شامل ہیں، جن میں 82 سوار حصہ لے رہے ہیں۔ صرف پہلے دن ہی کل 140 سواروں نے حصہ لیا جو 15 ممالک سعودی عرب، مراکش، شام، برطانیہ، فرانس، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، کویت، اردن، فلسطین، عراق، یمن، الجزائر اور نیدرلینڈز  کی نمائندگی کر رہے تھے۔

یہ چیمپئن شپ سعودی عریبین ایکویسٹرین فیڈریشن کی اس جاری حکمتِ عملی کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مقامی گھڑ سواروں کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
گزشتہ چار سالوں میں 280 سے زائد سعودی گھڑ سوار لونغجین گلوبل چیمپیئنز ٹور سیریز میں حصہ لے چکے ہیں۔

شیئر: