Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں آج سپر مون کا نظارہ

سپر مون 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابوزاھرہ کا کہنا ہے کہ’ بدھ کی شب سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں سپرمون کے دلکش منظر کا نظارہ کیا جاسکے گا۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قمری مہینے جمادی الاول کا پورا چاند ’بدر‘ کا زمین سے فاصلہ قریب ترین ہوگا جو تقریبا 3 لاکھ 62 ہزار 146 کلومیٹر کے قریب ہوگا۔
ماجد ابوزاہرہ نے بتایا’ سپرمون مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق شام کو مکمل طور پر ’بدر‘ کی حالت میں ہوگا اور یہ وہ وقت ہو گا جب اس کا زمین سے فاصلہ سب سے کمر ترین سطح پر ہوگا۔‘
عام دنوں کے مقابلے میں آج دکھائی دینے والا سپر مون 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا، اسی لیے اس نظارے کو سپرمون کہا جاتا ہے۔
ماہرفلکیات کا کہنا تھا’ سپرمون شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ ہی طلوع ہوگا اور آغاز میں ہلکے سرخ یا نارنجی رنگ کا دکھائی دے گا۔‘
’اس وقت چاند کی روشنی زمین کے فضائی غلاف سے گزرتی ہے جہاں ہوا کے ذرات غبار اور بخارات نیلی روشنی کو منتشر کردیتے ہیں جبکہ سرخ اور زرد روشنی غالب آجاتی ہے۔ جیسے جیسے چاند افق پربلند ہوتا ہے اس کی روشنی میں سفیدی نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہے۔،

 

شیئر: