رواں سال 2025 کے پہلے سپرمون کے نظارے دیگر ملکوں کی طرح سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن میں دیکھے گئے۔
مملکت میں سپرمون مکمل چمک کے ساتھ منگل 7 اکتوبر کی صبح 6 بج کر 48 منٹ پر دیکھا گیا۔ یہ زمین سے تقریبا 361,455.9 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک دلکش منظر تھا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے سالِ رواں کے پہلے سپرمون کی تصاویر مختلف مقامات پر مناظر محفوظ کیے جن میں چاند معمول سے بڑا اور روشن دکھائی دے رہا تھا۔
عربی میں سپر مون کے لیے مخصوص اصطلاح استعمال ہوتی ہے جسے ’قمر الحصاد‘ یا ہارویسٹ مون کہا جاتا ہے۔

روایت کے مطابق سپر مون کی تیز روشنی کی وجہ سے کاشتکار فصلوں کی کٹائی کے لیے رہنمائی حاصل کرتے تھے۔ اسی مناسبت سے عربی میں اسے ’قمر الحصاد‘ یعنی فصل کاٹنے کا چاند کہا جانے لگا۔









