سعودی عرب کے تبوک ریجن کے البدع سیکٹر میں بارڈر گارڈز نے پٹرولنگ اور علاقے کی مانیٹرنگ کے دوران ایک ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی۔
الاخباریہ کے مطابق ایمفیٹامین (نشہ آور گولیاں) سرحد پار سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
بارڈر گارڈز نے بتایا ’ایک لاکھ 38 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں، ضابطے کی ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔
حرس الحدود في تبوك يحبط تهريب 138,475 قرصا من الأمفيتامين تم تهريبها باستخدام "الدرون"#الإخبارية pic.twitter.com/YZmKYdiD3e
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) November 6, 2025
ضبط کی جانے والی اشیا جن میں ڈرون شامل ہےJ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مجاز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے سعودی حکام معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے، سمگلنگ کی کوششوں کو روکنے کےلیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ’ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے سمگلنگ کی روک تھام کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔‘









