Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی کسٹم نے سعودی تعاون سے 50 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں

منشیات مٹی اور شیشے کے برتنوں میں چھپائی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
لبنانی کسٹم نے سعودی عرب کی انٹیلی جنس پر 50 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں (ایمفیٹامائن) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایس پی اے کے مطابق لبنانی کسٹم نے ایک کنٹینر کو روکا جس میں مٹی اور شیشے کے برتنوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طلال شہلوب نے کہا کہ’ لبنانی کسٹم کے ساتھ شیئر کی جانے والی انٹیلی جنس، منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کریمنل نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کے بارے میں سعودی عرب کی فعال سیکورٹی فالو اپ کا حصہ ہے۔‘
انہوں نے منشیات کی نگرانی اور ضبطی میں لبنانی حکام کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ’ سعودی عرب منشیات کے ذریعے مملکت کی سلامتی، نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔‘

 

شیئر: