ٹاور کا ڈیزائن کھجور کے درخت سے مشابہ ہو گا جو سعودی عرب کی ثقافت کی علامت ہے ۔ ٹاور سلمانی طرزِ تعمیر اور قومی شناخت کا حسین امتزاج ہوگا۔
مجوزہ ٹاور میں رہائشی یونٹس ، سروسز کے مخصوص مقامات اور تفریحی سہولیات ہرطرح کے مقامی موسم اور ماحول کو پیش نذر رکھتے ہوئے مہیا کی جائیں گی۔ ٹاور اسمارٹ ٹیکنالوجی اور پائیدار انجینئرنگ کا شہکار ہوگا۔
گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین فہد الراجحی نے بتایا کہ ’ رواجح محض ایک ٹاور نہیں بلکہ جدید فنِ تعمیر کا اور مسقبل کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا‘۔
رواجح محض ایک ٹاور نہیں بلکہ جدید فنِ تعمیر کا شہکار ہوگا(فوٹو، ایکس )
دوسری جانب گروپ کے سی ای او انجینئرعقیل الراجحی کا کہنا تھا کہ ’منصوبہ ایک ایسا معیاری قدم ہے جسے مستند عصری تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے‘۔
منصوبے کو ڈیزائن کرنے والی کمپنی ’یواین اسٹوڈیو‘ کے ڈائریکٹر فلیپو لوڈی کا کہنا تھا رواجح ٹاور تعمیراتی سفر کے تصور کو حقیقت کا روپ دے گا جس میں نجدی ورثے کو جدیدیت سے جوڑا جائے گا اس کی ایک منفرد و نمایاں شناخت ہوگی۔