الدرعیہ گیٹ ڈیولمپنٹ کمپنی میں مارکیٹنگ کے سربراہ کیران ھاسلم نے تاریخی الدرعیہ پروجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 47 ہزار ورکرز تعمیراتی مقامات پر کام کر رہے ہیں جبکہ 83 ٹاور کرینیں استعمال کی جارہی ہیں۔
کیران ھاسلم نے بتایا کہ سال 2025 کے آغاز میں’باب سمحان‘ لگژری گروپ کےلیے فائیو سٹار ہوٹل کھولا گیا ہے جو ایک بڑا سنگ میل ہے۔
مزید پڑھیں
-
الدرعیہ اتھارٹی کے دستکاری سکول تربیتی پروگرام کا آغازNode ID: 741321
-
ریاض ریجن کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک الدرعیہ کی ’مسجد العودۃ‘Node ID: 759021
آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران مزید 4 لگژری ہوٹل کھولے جائیں گے، اب یہ حقیقت بن چکی ہے کہ جب آپ مملکت یا ریاض تعطیلات کےلیے آئیں تو الدرعیہ کے ہوٹلوں میں قیام کرسکتے ہیں، یہ ایک حقیقی گیم چینجر ہے۔
انہوں نے بتایا نہ صرف الدرعیہ پروجیکٹ بلکہ وادی صفار میں جاری منصوبے کو بھی حقیقت بنایا جا رہا ہے جو اس وقت زیر تعمیر ہے۔
’الزلال‘ پروجیکٹ کا افتتاح اس سال کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ دوسرا ڈائننگ ایریا، ریٹل ایریا اور 1.6 ملین مربع میٹر پر کمرشل آفس ایریا بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
کیران ھاسلم نے ان کامیابیوں کو الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل احمد الخطیب، سی ای او جیری انزیرلو اور چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کی محنت و لگن کا نتیجہ قرار دیا۔