’گلوبل ہاوس‘ کمپنی نے کہا ہے کہ ’جدہ میں’ ٹرمپ ٹاور‘ کے بعد ’ٹرمپ پلازہ‘ منصوبے کو لانچ کرنے کا ارادہ ہے جس کی مجموعی مالیت ایک ارب امریکی ڈالر ہو گی۔‘
اخبار 24 کے مطابق کمپنی کی جانب سے دسمبر 2024 میں ٹرمپ ٹاور پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا جو ٹرمپ آرگنائزیشن کے تعاون سے پہلا بڑا تعمیراتی منصوبہ تھا۔
مزید پڑھیں
-
جدہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، لائبریری اور ثقافت پر توجہNode ID: 894710
ٹرمپ پلازہ پروجیکٹ جدہ شہر کے قلب میں کنگ عبدالعزیز شاہراہ کے اطراف ہو گا۔ لگژری رہائش، فلٹیس اور ہوٹلز کے علاوہ آفسز اور ’فرسٹ کلاس ٹاون ہاوسز سکیم بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے’ پروجیکٹ کے مرکزی و اہم حصے پر وسیع وعریض پارک تعمیر کیا جائے گا جو نیویارک کے مشہور ’سینٹرل پارک‘ کی طرز کا ہوگا جس کے اطراف رہائشی یونٹس، فلیٹس اور ہوٹلز ہوں گے یعنی یہ کہا جاسکتا ہے کہ مین ہیٹن کو جدہ میں لایا جائے گا۔
’ٹرمپ پلازہ‘ رہائش، کاروبار اور تفریح کےلیے ایک منفرد مقام ہو گا جہاں لگژری اپارٹمنٹس اور دفاتر کے علاوہ ریستوران، کافی شاپس اور بہت کچھ ہوگا۔