Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے چینی صدر سے اظہار تعزیت

سانحے میں زخمی جلد صحیات یاب ہوں۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں ہونے والی آتشزدگی پرعوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کیے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے علاوہ لاپتہ افراد کے بارے میں علم ہوا، اس سانحے پر ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی چینی صدر شی جن پنگ کے نام تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’اس المناک خبر پر ہمیں بے حد افسوس ہوا جس میں متعد افراد ہلاک و زخمی ہوئے اس موقع پر ہم آپ سے اور دوست عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ساتھ ہی اس بات کے متمنی ہیں کہ گم شدہ افراد جلد و بسلامت اپنے اہل خانہ کے پاس لوٹ آئیں اور سانحے میں زخمی جلد صحیات یاب ہوں۔

 

شیئر: