سعودی قیادت کی طرف سے امیر قطر کو تعزیت
’سعودی قیادت نے امیر قطر کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو شیخہ مریم بنت عبداللہ العطیہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر قطر کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں (قطر کے سابق حکمران شیخ علی بن عبداللہ آل ثانی کی اہلیہ) شیخہ مریم بنت عبداللہ العطیہ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم آپ کو اور متوفیہ کے اہلِ خانہ کو دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی پیش کرتے ہیں‘۔
’اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ متوفیہ پر اپنی بے پایاں رحمت و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور آپ کو ہر آفت و مصیبت سے محفوظ رکھے‘۔