پاکستان نے سیلاب زدہ سری لنکا کے لیے 200 ٹن امداد سے بھرے ٹرکس روانہ کر دیے ہیں۔ سائیکلون ڈٹوا سے سری لنکا میں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے حادثات پیش آئے۔
امدادی سامان سے بھرے ٹرک وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے سری لنکا کے پاکستان میں ہائی کمشنر کے حوالے کر دیے۔ تفصیل اس حوالے سے دیکھیں اے ایف پی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں