Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ کرناٹک بننے کیلئے کوئی کیوں تیار نہیں؟

بنگلور۔۔۔۔گورنر کرناٹک نے وزیر داخلہ پرمیشواڑہ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ کابینہ میں خالی3اسامیاں فوری پر کریں۔ذرائع کے مطابق اس وقت موجودہ وزراء میں سے کوئی بھی وزارت داخلہ کا قلمدان نہیں لینا چاہتا کیونکہ 2018کے اسمبلی انتخابات میں جیتنے کیلئے یہ عہدہ سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔اب اقتدار کی راہداریوں میں یہ باتیں عام ہوچکی ہیں کہ آخر وزارت داخلہ کا قلمدان کس کے سپرد کیا جائے۔ حکومت اس وقت 2صحافیوں کی ممکنہ گرفتاری کے مسئلے سے پریشان ہے۔ کانگریس کے ذرائع نے کہا کہ کوئی بھی وزیر وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کو تیار نہیں اگرچہ وزیر اعلیٰ متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاہم چند ایک کے پاس ہی پرانا قلمدان رہنے دیا جائے گا۔

شیئر: