طائف میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ روایتی انگیٹھیوں کا استعمال
جمعرات 30 اکتوبر 2025 5:24
انگیٹھی بنانے کا فن طائف میں ہزاروں برس سے چلا آرہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی طائف کمشنری موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی بازاروں اور پہاڑی فارم ہاوسز وغیرہ میں گارے اور لوہے سے بنی راویتی انگیٹھیوں کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔
موسمِ سرما کی سرد راتوں میں سجائی جانے والی محافل ان انگھیٹوں کے بغیر ادھوری مانی جاتی ہے جو برسوں سے اہل طائف میں مروج ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ان روایتی انگیٹھیوں کی تیاری کے مراحل اور ریجن میں ان کی تاریخ کے بارے میں جاننے کےلیے طائف کے ایک فن کار فائز المالکی سے خصوصی ملاقات کی ۔
فائز المالکی بتایا کہ ’ان کا خاندان نسل در نسل یہ انگیٹھیاں تیار کرتے ہیں جو اس علاقے میں مشہور ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ’ یہ فن ان کے خاندان میں ہزاروں برس سے چلا آرہا ہے اور علاقے کی ایک روایتی شناخت بن گیا ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے انگیٹھی سازی کی صنعت 60 برس قبل میرے والد کو منتقل ہوئی جن سے اب میں منسلک ہوں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اب اس میں جدت پیدا کرتے ہوئے وقت کی ضرورت کے تحت متعدد تبدیلیاں بھی کی ہیں جن میں انگیٹھی کے ساتھ ساتھ باربی کیو سیٹ اپ شامل کیا ہے، جس کے لیے چمنی بھی بنائی جاتی ہے تاکہ باربی کیو سے اٹھنے والے دھوئیں سے وہاں موجود لوگ پریشان نہ ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ سلامتی کے ضوابط پر عمل کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے، خاص کر اس بات کی جانچ کی جاتی ہے کہ انگیٹھی کا ایگزاسٹ مناسب ہو تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
