Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

مملکت اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ، کابینہ کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے بیلجیئم کے سرکاری دورے کے دوران برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ میک ایلسٹر سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت برائے خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن مساعد العنقری، یورپی یونین اور یورپی اٹامک انرجی کمیشن میں سعودی سفیر ھیفا بنت عبدالرحمن الجدیع بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی رکن ہان نیومن سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: