عسیر ریجن: بادلوں سے ڈھکے پہاڑ، دلفریب نظارے سیاحوں کے منتظر
جمعرات 25 دسمبر 2025 22:41
ماحولیاتی تنوع اور سرد موسم کے باعث سیاحت بھی عروج پر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
عسیر ریجن ان دنوں موسم سرما کے پرلطف نظارے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہیں۔ بادلوں سے ڈھکی پہاڑی چوٹیاں اورچاروں طرف بکھرا فطری حسن مسحور کن ہے۔
موسم سرما سے لطف اندوز ہونے کےلیے مملکت کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ ریجن کا رخ کرتے ہیں، جہاں دلفریب نظارے ان کے منتظر ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابھا شہر کی بلند و بالا پہاڑی چوٹیاں، وادیوں پر ان دنوں بادلوں کا راج ہے۔
ریجن کے مختلف علاقے جہاں ان دنوں حسین موسم کا راج ہے ان میں رجال المع، تنومہ اور النماص شامل ہیں۔

ماحولیاتی تنوع اور سرد موسم کی وجہ سے سیاحت بھی عروج پر ہے۔ زائرین سردی اور ساحرانہ موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے پہاڑی مقامات اور تفریحی علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔
