Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ساحلی مقام ’الحریضہ‘ جو سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے

موسم سرما کا تفریحی سیزن شروع ہوتے ہی سیاح یہاں پہنچنا شروع ہو گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ابھا شہر سے 130 کلو میٹر مغرب کی جانب ساحلی تفریحی مقام ’الحریضہ‘ کا شمار بحیرہ احمر کے نئے سیاحتی منصوبوں میں ہوتا ہے جہاں فطری حسن اور جدید ترقی کا امتراج  وزیٹرز کو سحر انگیز کردیتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عسیر ریجن میں موسم سرما کا تفریحی سیزن شروع ہوتے ہی مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں سیاح یہاں پہنچنا شروع ہو گئے۔
یہ ساحلی مقام شام ہوتے ہی روشنیوں کا مسکن بن جاتا ہے ساحل کی دلکشی میں اس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب رنگ برنگی فلڈ لائٹس سمندر سے اٹھنے والی  موجوں پر پڑتی ہیں جنہیں دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ مختلف رنگوں کا طوفان ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
عسیر ریجن کا یہ ساحلی تفریحی مقام محض اہل علاقہ کا ہی پسندیدہ نہیں بلکہ اب اس کی شہرت مملکت کے دیگر شہروں تک بھی پھیل چکی ہے۔

ساحلی تفریحی مقام کے ترقیاتی منصوبے کی وجہ سے عسیر ریجن جو ماضی قریب میں محض پہاڑی تفریحی مقام کے طور پر جانا جاتا تھا اب بحیرہ احمر کا یہ دلکش ساحلی تفریحی علاقہ منفرد اور دیدہ زیب مقامات میں شامل ہو چکا ہے۔

 

شیئر: