Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں جن میں قطر اور پاکستان مذاکرات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے پیر کے روز سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ ’موجودہ صورتِ حال کی حساسیت اور سنگینی کے پیش نظر مشاورت اور گفتگو کا عمل نہایت تیز ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قطر اور پاکستان ان مذاکرات میں ثالثی کا فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔‘

شیئر: