Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان کے چیف آف نیشنل ڈیفنس کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا

سعودی، یونانی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا اعتراف ہے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے اتوار کو ریاض میں یونان کے چیف آف نیشنل ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل دیمتریوس کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ جنرل دیمتریوس کی جانب سے سعودی، یونانی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے نمایاں کوششوں کا اعتراف ہے۔
یہ ایوارڈ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے ایک ملاقات میں پیش کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا
سعودی یونانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: