Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کا رابطہ، دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو فرانس کی وزیر برائے مسلح افواج کیتھرین ووٹرین نے ٹیلی فون پر رابطے میں دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاعی شعبے میں سٹریٹیجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے اور دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی۔
علاوہ ازیں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے یونان کے ہم منصب نیکوس ڈینڈیس نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی عرب اور یونان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے دفاع نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔
اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پیر کو اپنے جاپان، کوریا اور آسٹریلیا کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں دفاعی تعاون اور ہم آہنگی مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: